قطر نے عراق کی فرقہ وارانہ تقسیم کا منصوبہ لاگو کیا،نائب عراقی صدر

قطر اور ایران نے عراق کو سنی اور شیعہ معاشروں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ اختیار کیا،پریس کانفرنس

اتوار 18 جون 2017 14:40

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) عراق کے نائب صدر ایاد علاوی نے کہاہے کہ قطر نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر عراق کو تقسیم کیے جانے کے منصوبے کو مضبوط بنایا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں علاوی نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں کی سپورٹ کے حوالے سے قطر کے اقدامات کا پہلے ہی مقابلہ کیا جانا چاہیے تھا تا کہ خطے کی صورت حال کو بگڑنے سے روک لیا جاتا۔انہوں نے عالمی برادری اور عرب دنیا پر زور دیا کہ دوحہ کے احتساب کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قطر اور ایران نے عراق کو سنی اور شیعہ معاشروں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ اختیار کیا۔

متعلقہ عنوان :