قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں کرغستان میں شیڈول ایشین ٹیم اینڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

8 جون سے شروع ہونے والے ایونٹ میں سجاد، اسجد، بلال اور بابر مسیح پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اتوار 18 جون 2017 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) چار رکنی قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں کرغستان میں شیڈول ایشین ٹیم اینڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، 28 جون سے شروع ہونے والے ایونٹ میں محمد سجاد، اسجد اقبال، محمد بلال اور بابر مسیح پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ سنوکر ہال، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جو کہ 22 جون تک جاری رہے گا۔ پی بی ایس اے حکام نے بتایا کہ طے شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 27 جون کو کرغستان روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :