عوام کو ریاست کے اندر ترقی اورخوشحالی کے برابرمواقع فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرٹ کی بحالی ، گڈ گورننس کے قیام کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام کیا ہے جسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار ابرار ریاض خان کا بیان

اتوار 18 جون 2017 15:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار ابرار ریاض خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریاست کے اندر ترقی اورخوشحالی کے برابرمواقع فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ کی بحالی ، گڈ گورننس کے قیام کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام کیا ہے جسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ‘سابقہ ادوار میں آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کرنیوالے موجودہ حکومت کے اقدامات سے نالاں ہیں آزاد خطے کو تعمیر و ترقی ،گڈ گورننس کے حوالے سے ایک اچھے یونٹ کے طور پر پاکستان کے دیگر صوبوں کے لیے بطور مثال پیش کرینگے جس کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ریاست کے اندر ترقی ،خوشحالی برابری کی بنیاد پر مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے غریب اور لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کو پہلی فرصت میں حل کرینگے آزادکشمیر کے اندر زراعت،ہائیڈرل ،سیاحت سمیت دیگر شعبہ جات میں بے پناہ ترقی کے مواقع موجود ہیںجس کے لیے کل وقتی پالیسی تشکیل دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :