سابق صدر و وزیر اعظم سردار سکندر حیات سے سابق چیئرمین کارپوریشن میرپور چودھری خالد حسین کی ملاقات

آزاد کشمییر کے بلدیاتی انتخابات ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر تبادلہ خیال

اتوار 18 جون 2017 15:40

نکیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) سابق صدر و وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار سکندر حیات سے سابق چیئرمین کارپوریشن میرپور چودھری خالد حسین کی انکی رہائش گاہ نکیال میں ملاقات آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر گفتگو کی گئی سابق چیئرمین کارپوریشن میرپور چودھری خالد حسین نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات کو عیدملن پارٹی کی دعوت بھی دے دی جسے سابق صدر و وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار سکندر حیات نے قبول کر لیا اس موقع پر سردار سکندر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطہ میں امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن یہ اسکی بھول ہے وہ کسی طور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی بے حسی اور منافقت کی بنا پر بھار ت اوچھی حرکتیں کر رہا ہے لیکن عالمی دنیا کو یاد رکھنا چاہیے ک جب آگ لگتی ہے تو ارد گرد کی اشیاء کو بھی جلا دیتی ہے اگر آج بھارت کو نہ روکا گیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے پر دنیا بھر کا امن تباہ ہو گا انھوں نے کہا کہ بھار ت ہمارے صبر کے پیمانے کو ماپنا چھوڑ دیے اگر یہ لبریز ہوا تو پھر کچھ نہیں بچے گا انھوں نے سابق چیئرمین کارپوریشن میرپور چودھری خالد حسین کی طرف سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں شمولیت کا وعدہ کیا اور جلد میرپور کا دورہ کرنے کی یقین دھانی کروائی