صدر مملکت ممنون حسین سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 18 جون 2017 15:40

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ صدر مملکت سعودی عرب کے دورے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد کمرشل فلائیٹ کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔جدہ ایئر پورٹ پرصدر مملکت کو گورنر جدہ پرنس مشال بن ماجد بن عبد العزیز اور میئر جدہ ہانی بن محمد ابو رئیس اور دیگر اعلی حکام نے الوداعکیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان رونگی سے قبل صدر مملکت ممنون حسین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باہمی ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔صدر مملکت کچھ دیر تک ان کے ہمراہ صفا پیلس میں رہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر حج اور عمرہ کے لیے سرزمین حرمین الشریفین آنے والے زائرین کے لیے بہترین انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین کی تعریف کی۔ صدر مملکت بعد ازاں کمرشل فلائیٹ کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔ جدہ ایئر پورٹ پر انھیں گورنر جدہ پرنس مشال بن ماجد بن عبد العزیز اور میئر جدہ ہانی بن محمد ابو رئیس اور دیگر اعلی حکام نے الوداع کہی۔