ساہیوا لل :گھریلو جھگڑے پر ایک دوشیزہ اور نوجوان نے زہر کھا کر خود کشی کر لی

اتوار 18 جون 2017 16:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) یہاں گھریلو جھگڑے پر ایک نوجوان دوشیزہ اور ایک نوجوان غلام اکبر نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق۔

(جاری ہے)

چک5-73ایل کے غلام رسول کے 35سالہ بیٹے غلام اکبر نے گھریلو جھگڑو ں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کر لی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ جہاز گرائونڈ کے فقیر محمد کی 22سالہ بیٹی معافیہ نے والدین سے جھگڑ کر معمولی بات پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور بیہوش ہو گئی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :