پاکستانی مصنوعات کی تشہیر ‘ مارکیٹنگ کیلئے کمرشل اتاشیوں کوٹاسک سونپاجائے،تجارتی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ خوش آئند ،حکومت مقابلے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے مراعات کا اعلان کرے ‘ ریاض احمد

اتوار 18 جون 2017 16:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے تجارتی پالیسی پر نظرثانی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے مراعات اور دیگر اقدامات کا اعلان کرے گی ، ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک تشہیر اور مارکیٹنگ کیلئے بیرون ممالک سفارتخانوں میں تعینات کمرشل اتاشیوں کومتحرک کر کے ٹاسک سونپاجا نا چاہئے ،اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی عالمی کارپٹ نمائش کی کامیابی سے مقامی انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ تجارتی خسارے میں کمی لانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کی طرف سے تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم اسے از سر نو مرتب کرتے ہوئے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کو ضرور مد نظر رکھا جا نا چاہئے جس کے یقینی طو رپر مثبت نتائج برآمدہوں گے۔

متعلقہ عنوان :