مالاکنڈ ڈویژن کی طرز پر فاٹا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر غور شروع کردیا

اتوار 18 جون 2017 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) مالاکنڈ ڈویژن کی طرز پر فاٹا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر غور شروع کردیا ہے۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو فاٹا میں مرحلہ وار طور پررجسٹریشن کرائی جائیگی ۔ تمام ایجنسیوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن متعلقہ پولٹیکل ایجنٹ کے دفاتر میں ہو گی ۔ فاٹا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے حوالے سے اعداد و شمار کا سروے بھی آخر ی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور فاٹا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مکمل تفصیلات رمضان المبارک کے بعد مکمل کر لی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاٹا میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تفصیلات سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اکھٹی کی جارہی ہے ۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد فاٹا میں موجود گاڑیوں کی تفصیلات اکھٹی کر لی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا کے لئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن سروے کے بعد شروع کردی جائیگی ۔ مالاکنڈ ڈویژن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدنان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں ۔ جبکہ فاٹا میں اعداد و شمار موجود نہ ہونے کے باعث ان کی تفصیلات کسی کے پاس بھی نہیں ہے ۔ تاہم دہشت گردی کے بعض واقعات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہو چکی ہے

متعلقہ عنوان :