پشاور کے مضافاتی علاقہ گل بہار شکرپورہ ‘دامان افغانی کی عوام نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈا ہائوس اور صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کی دھمکی دی ،حاجی عبدالمتین خان

اتوار 18 جون 2017 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) پشاور کے مضافاتی علاقہ گل بہار شکرپورہ ‘دامان افغانی اور خڑکئی کے عوام نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈا ہائوس اور صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کی دھمکی دی ہے بروز اتوار ‘ جمعیت علمائے اسلام ٹائون ٹو کے ممبرحاجی عبدالمتین خان اور ناظم فدا خان نے بیان میں کہا کہ علاقہ گلبہار شکرپورہ میں کئی دنوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے صبح10 بجے سے لیکر1 بجے بجلی بند ہوتی ہے جبکہ صرف 30 منٹ کیلئے بجلی بحال ہوتی ہے‘ پورا دن اور رات یہی سلسلہ جاری رہتا ہے بجلی وولٹیج کم اور کبھی زیادہ ہوتی ہے جس سے قیمتی الیکٹرناک اشیاء ناکارہ ہو رہی ہے ‘گائوںمیںشدید گرمی اور رمضان کے باعث آئے روز بوڑھے بچے اور خواتین بے ہوش ہو جاتے ہیںجبکہ مساجد وںمیں تراویح کے دوران بھی کئی افراد بے ہوش ہو جاتے ہیں‘گھروں میں پانی ناپید ہے‘ عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں‘ انہوں نے کہا اگر یہ مسئلہ جلداز جلد ٹھیک نہ ہوا تو ہم واپڈا ہائوس اور صوبائی اسمبلی کا گھیرائو کرینگے‘اورسڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر ہو گی ۔