سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے گھر پر بم حملے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد کیخلا ف درج کرادی گئی

اتوار 18 جون 2017 19:00

وڈھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل کے گھر پر شب بم حملے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلا ف درج بروز اتوار کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلز ئی ،لیفٹیننٹ کرنل 132ونگ فضل رسول قادری ،ڈی آئی جی خضدار ریجن محمد ظفر علی، ایس ایس پی خضدار عبدالرئوف بڑیچ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی، ڈی ایس پی وڈھ محمد امین لاسی اور ایس ایچ او وڈھ عبداللہ چنال،تحصیلدار وڈھ چاکر خان سمیت دیگر آفیسران نے متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکھٹا کیا،بم ڈسپوزل ٹیم کے رپورٹ کے مطابق 2سے 3کلو دھماکہ خیز مواد مرکزی گیٹ کے ساتھ رکھا گیا تھا دریں اثنا ء گزشتہ روز بم حملہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف وڈھ پولیس تھانہ میں 3.4.Explosive act 427.07ATAکے درج کرلیادریں اثنا خضدار و ڈھ سمیت دیگر علاقوں سے قبائیلی عمادین سینکڑوں کی تعداد میں کوٹ مینگل میں اظہار یکجہتی کیلئے وڈھ میں آکر یکجہتی کا اظہار کیااور اس سنگین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :