Live Updates

پاناما لیکس پاکستانی سازش نہیں پاناماکے انکشافات ایک سال قبل ہوئے ،سب کو پتہ تھا شریف برادران کے مے فیئر میں محلات ہیں ،لیکن مریم نواز نے کہا میری اندرون وبیرون ملک جائیداد نہیں ،شہباز شریف نے جھوٹ بولا ،70 کی دہائی میں ان کا سب سے بڑاکاروبار تھا ،ظلم ہوتے ہوئے بھی شریف خاندان کے بچے ارب پتی ہوگئے ، شریف خاندان نے خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دیدیا ،یہ لوگ 30 سال سے مظلوم شکل بنا کر ملک کو لوٹ رہے

رہنماء تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 18 جون 2017 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاناما لیکس پاکستانی سازش نہیں پاناماکے انکشافات ایک سال قبل ہوئے سب کو پتہ تھا کہ شریف برادران کے مے فیئر میں محلات ہیں لیکن مریم نواز نے کہا کہ میری اندرون وبیرون ملک جائیداد نہیں شہباز شریف نے جھوٹ بولا کہ 70 کی دہائی میں ان کا سب سے بڑاکاروبار تھا ظلم ہوتے ہوئے بھی شریف خاندان کے بچے ارب پتی ہوگئے کلثوم نواز کے سوا پوری شریف فیملی نے جھوٹ بولا، شریف خاندان نے خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دیدیا یہ لوگ 30 سال سے مظلوم شکل بنا کر ملک کو لوٹ رہے ہیں دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ڈراما کیا، یہ لوگ 30 سال سے کرپشن کر رہے ہیں یہ جے آئی ٹی میں خودپیش نہیں ہوئے انہیں بلایا گیا ہے نوازشریف نے جے آئی ٹی سے باہر آکر پہلے سے لکھی تقریر پڑھی ان لوگوں نے تو خود اپنے والد کو منی لانڈرر قرار دے دیا حکومتی وزراجے آئی ٹی پردباؤ ڈال رہے ہیںشریف خاندان جے آئی ٹی میں میچ ہار چکا ہے نوازشریف اور شہباز شریف کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز اتوار حلقہ این ای113کے پی ٹی آئی رہنما قاری ذوالفقار علی سیالوی کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پرورکروں سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چار سال سے ورکروں کو پوچھا تک نہیں جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئی ‘پاکستان کی بہتری کیلئے ہمیں قائد عمران خان جیسا کا شخص ملا ہے جو ملک پاکستان کی بہتری کیلئے کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ‘مسلم لیگ (ن) نے پٹوار اور تھانہ کچہری کی سیاست کی جس میں لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی رہنماعمر فاروق مائر،قاری ذوالفقار علی سیالوی ،طاہرہ خاں ،گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ ،حاجی ضرار احمد خاں ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات