ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی (آج) ایبٹ آباد میں پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ سکیم کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے

اتوار 18 جون 2017 21:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی (آج)سوموار کودن 11بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہا ل ایبٹ آباد میں پرائم منسٹرنیشنل ہیلتھ سکیم کی تقریب رونمائی میںبطور مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے مقامی ممبران اسمبلی ‘ممبران ضلع وتحصیل کونسل بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :