سپورٹس ڈیسک)

قومی ٹیم کی شاندار فتح،آرمی چیف کی قومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد،فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو عمرہ کرانے کا اعلان

اتوار 18 جون 2017 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم اور عوام کو چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو عمرہ کرانے کا اعلان کیا ہے‘ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ جیتنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم ورک کو کوئی نہیں ہرا سکتا‘ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم اور عوام مبارکباد کی مستحق ہے قومی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے‘ آرمی چیف نے قومی کرکٹ ٹیم کو اپنے خرچے پر عمرے پر بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :