اوپنگ بلے باز فخر زمان پر انعامات کی بارش

بحریہ ٹائون کی جانب سے ایک کنال کا پلاٹ، بلال سٹیل مل کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان

اتوار 18 جون 2017 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے اوپنگ بلے باز فخر زمان کو بحریہ ٹائون کی جانب سے ایک کنال کا پلاٹ جبکہ بلال سٹیل مل کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے بیٹے ملک احمد علی ریاض نے کہا کہ فخر زمان پر فخر ہے پاکستان کی جیت کی خوشی میں اور فخر زمان کو شاندارسنچری بنانے پر بحریہ ٹائون کراچی میں ایک کنال کا پلاٹ انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ بلال سٹیل مل کے سی ای او کی جانب سے شاندار سنچری بنانے رپ فخر زمان کیلئے بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :