Live Updates

کراچی:غریب کے نام پر سیاست کرنے والی پیپلز پارٹی اب صرف چوروں اور لٹیروں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، اسد عمر

لائی کو حلقہ PS-114کے عوام تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون کو کامیاب کروا کر یہ ثابت کردیں گے کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی کا عوامی اجتماعات سے خطاب

اتوار 18 جون 2017 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ 9جولائی کو حلقہ PS-114کے عوام تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر نجیب ہارون کو کامیاب کروا کر یہ ثابت کردیں گے کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ غریب کے نام پر سیاست کرنے والی پیپلز پارٹی اب صرف چوروں اور لٹیروں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

سندھ میں پیپلز پارٹی کی9سالہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کے بجائے ان سے چھین لیا ہے ۔عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو آج عوامی مسائل کا خیال آیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ پی ایس114کے علاقے محمود آباد نمبر5میں الیکشن آفس کے افتتاح اور اعظم بستی، چنیسر گوٹھ اور مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، انجینئر نجیب ہارون، راجہ اظہر، بلال غفار، اکبر موریجو، امجد جاہ، چوہدری اویس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان دن رات ایک کر کے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیںاور انشاء اللہ 9جولائی کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی ۔

تحریک انصاف امن ، اخوت اور محبت کا پیغام پھیلانے آئی ہے ۔حلقے کے بے تحاشہ مسائل ہیں لیکن اگر عوام کے تعاون سے ہمیں کامیابی ملی تو اس حلقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔پی ایس 114کے عوام کرپشن ، لوٹ مار، دہشت گردی اور بھتہ خوری کے اس نظام کے خاتمے کے لئے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات