سردار اختر مینگل کے گھر پر راکٹ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،۔ سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

اتوار 18 جون 2017 22:01

کوئٹہ۔18جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ حکومت وڈھ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کے گھر پر راکٹ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر بی این پی کے رہنما ملک ولی کاکڑ سمیت دیگر رہنما بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل ، سردار اختر مینگل بلوچستان کے سابق وزراء اعلیٰ رہ چکے ہیں۔اس وقت بلوچستان اسمبلی میںموجود سردار اور نواب بلوچستان کی قبائلی روایات کے مطابق سردار اختر مینگل کے گھر پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

سردار عطاء اللہ مینگل نے اپنی پوری زندگی بلوچستان کے عوام کے لئے وقف کر رکھی ہے۔ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری انداز سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔امید ہے کہ حکومت اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے گی،اگر حکومت نے سردار اختر مینگل کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا تو ہم جمہوری انداز سے احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :