سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات،محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میں اوول کے میدان پر بھارت کو بدترین شکست دینے پر پوری قوم کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہی.انہوں نے اپنے تہینتی بیان میں پوری ٹیم کی جانب سے ٹیم اسپرٹ اور لگن کے نتیجے میں جیت حاصل کرنے کو سراہا خصوصا فخر زمان اور حسن علی اور عامر کی جانب سے فتح کی راہ ہموار کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیشہ سے قوم کی امیدوں پر اترنا پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلسلہ رہا ہے۔ انہوں نی پہلے ہی ٹیم سے اچھی اور پرامید خوشخبری کی توقع رکھی تھی اس ماہ مبارک میں ٹیم نے قوم کو کامیابی سے ہمکنار ہوکر مایوس نہیں کیا بلکہ انکی امیدوں کو مزید تقویت دی.شاندار پرفارمنس پر پوری ٹیم مبارکباد اور دعائو ں کی مستحق ہی.بھارت جیسی روایتی ٹیم کو ہرانا دوگنی خوشی کے مترادف ہے .انھوں نے کہا کہ قوم کی خوشیوں کو دوبالا کرنے پر پوری قوم کی امیدوں کا پاس رکھا اور ناقابل یقین فتح پاکر قوم کے سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور کرکٹ ٹیم زندہ باد،انہوں نے کہاکہ واپسی پر قوم انکا بھرپوراور والہانہ استقبال کرکے انکا شان اور مرتبہ مزید بلند کرکے نئی تاریخ رقم کرے گی