بلال سٹیل ملز کے سی ای او کا کرکٹر فخر زمانکیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

بحریہ ٹائون کے مالک کے بیٹے علی ریاض ملک کا فخر زمان کو بحریہ ٹائون میں ایک کنال کا پلاٹ انعام میں دینے کا اعلان

اتوار 18 جون 2017 22:01

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف سینچری بنانے پر کرکٹر فخر زمان کے لئے بلال سٹیل ملز کے سی ای او نے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان اور بحریہ ٹائون کے مالک کے بیٹے علی ریاض ملک نے فخر زمان کو بحریہ ٹائون میں ایک کنال کا پلاٹ انعام میں دینے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری سکور کرنے پر بلال سٹیل ملز کے سی ای او نے ان کے لئے 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ بحریہ ٹائون کے مالک کے بیٹے علی ریاض ملک نے بھی اعلان کیا ہے کہ فخر زمان کو بحریہ ٹائون میں ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا اور کہا کہ فخر زمان نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ ہمیں ان پر فخر ہے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :