گورنر سندھ کو مسلم لیگ کی سیاسی مہم چلانے سے اجتناب کریں، غیر جانبدار رہنا بہتر ہو گا،زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

لیاری پیپلز پارٹی کا قلعہ ، لیاری والوں نے ہمیشہ بی بی شہید کا ساتھ دیا، نبیل گبول کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں گفتگو

اتوار 18 جون 2017 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی ،دعوت افطار میں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور جاوید ناگوری سمیت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور رہنماؤں نے شرکت کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لیاری کو پیپلزپارٹی کا قلعہ قرار دے دیا ،بھٹو شہید اور شہید رانی کے دور سے لیاری کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے،لیاری سے پیپلزپارٹی کا رشتہ ر لازوال ہے ،لیاری کی عوام نے جرائم پیشہ عناصر کو بھاگنے پر مجبور کردیا ،عوام اگلے انتخابات میں بھی لیاری سے پیپلزپارٹی کو فتح دلوائیں گے ،انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو مسلم لیگ کی سیاسی مہم چلانے سے اجتناب کرنا چاہئیے،گورنر کا عہدہ غیر جانبداریت کا متقاضی ہوتا ہے۔