ریاض حسین پیرزادہ کی قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف شاندار جیت پر مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف شاندار جیت پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ انڈیا کو ہرا کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ چیمپئن ٹرافی جیت کر قومی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں اور بائولرز نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔

متعلقہ عنوان :