وزیر اعلیٰ سندھ کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اتوار 18 جون 2017 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو زبردست شکست دینے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے فیورٹ تھا، لیکن پاکستان نے فیورٹ ٹیم سے ٹرافی جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب مکمل یقین ہے کہ 2019 ء میں ہونے والا ورلڈ کپ پاکستان ضرور جیتے گا۔

متعلقہ عنوان :