چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون علی ملک نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاون کا کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے اور ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان

اتوار 18 جون 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2017ء) چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون علی ملک نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے اور ایک ایک پلاٹ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاون کے بانی ملک ریاض کے بیٹے علی ملک نے بھارت کوآئی سی سی چمپئن شپ میں بری طرح شکست سے دوچار کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپینز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے ،کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بحریہ ٹائون کی جانب سے 10،10لاکھ روپے اور ایک ایک پلاٹ بطور انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :