لیاری نے فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ کے قومی کھلاڑی فراہم کئے،محمد زبیر
چند برس قبل لیاری کا منفی تاثر قائم ہوالیکن اب حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی مدد سے یہاں امن و امان قائم ہو ا ہے،گورنر سندھ کا افطارڈنر سے خطاب
اتوار 18 جون 2017 23:01
(جاری ہے)
اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر با بو سرفراز جتوئی ،مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے جنرل سیکریٹری کھیل داس کو ہستانی، راجہ انصاری ، چوہدری سہیل ، منیر احمد ، عابدبروہی ، اسلم بھٹہ ، میر مشتاق ، نا صر کریم ، میاں محمد رشید سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جس طرح لیاری کی رونقیں لائے ہیں اس کے اصل شناخت بھی واپس لائیں گے ،علاقہ میں فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ سمیت دیگر کھیل کو فروغ دینگے ، اس علاقہ میں نیچرل ٹیلنٹ موجود ہے ،میری طرف سے بھرپور کوششیں ہوگی کہ لیاری کو اس کا اصل مقام دلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے عالمی معیار کے فٹبالرز ، ریسلرز اور سائیکلنگ اسٹارز پیدا کئے جا سکتے ہیں اس ضمن میں سرکاری محکموں سے بھی بات کی جائے گی کہ وہ فٹبال کی ٹیم تشکیل دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر رابطہ کرکے عالمی معیار کے فٹبالر کو لیاری میں تربیت کے لئے فراہم کرینگے،لیاری کے جن کھلاڑیوں کی کارکردگی معیاری رہی ہے انھیں گورنر ہائوس میں مدعو کیا جائے گا ان کے اعزاز میں فنگشن کا بھی انعقاد کرکے انھیں انعامات دیئے جائیں گے اور فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے ان کی تجاویز کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملک کی طرح لیاری میں ترقیاتی کام کرائیں گے بھرپور توجہ سے اس علاقہ کو بھی لاہو ر ، راولپنڈی اور دیگر علاقوں کی طرح ترقی دی جا سکتی ہے ۔ ضلع سائوتھ فٹبال کے صدر نا صر کریم نے کہا کہ لیاری نے فٹبال ، ریسلنگ اور سائیکلنگ کے ملکی سطح کے کھلاڑی فراہم کئے جنھوں نے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ، آج کل فٹبال کے کھیل سے وابستہ کھلاڑی بے روزگار ہیں محکموں نے بھی فٹبال کی ٹیم ختم کردی ہیں اور وفاقی سطح کے کئی محکموں میں فٹبال کی ٹیم ہی ہیں اس ضمن میں گورنر سندھ اپنا کردار اداکریں ۔ مسلم لیگ (ن) ضلع سائوتھ کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے کہا کہ آج کی تقریب جس جگہ منعقد کی گئی ہے یہاں پہلے دہشت گردی کا راج تھا لیکن وفاقی حکومت نے پورے ملک کی طرح لیاری سے بھی دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ، لیاری کے عوام نے دہشت گردی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کو لیاری کے عوام نے بے حد سراہا ہے ، لیاری کے عوام امن دوست ہیں اور امن سے محبت کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) ضلع سائوتھ کے جنرل سیکریٹری راجہ سعید نے گورنر سندھ کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی ۔#مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.