بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، ہمارے نوجوان قومی ہیروز نے روایتی حریف کو ہر شعبے میں شکست سے دوچار کیا ہے

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کی قومی ٹیم کو مبارکباد

پیر 19 جون 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے روائتی حریف بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کامیابی پرپوری قوم بالخصوص قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

قائمقام گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہ ہمارے نوجوان قومی ہیروز نے روایتی حریف کو ہر شعبے میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی فتح رمضان المبارک کی برکات اور عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت آج ہمارے پیارے وطن کا نام فخر سے بلند ہوا ہے۔