وزیر اعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات نے جگر پیوند کاری کیلئے تین سالہ بچی کو40لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا

پیر 19 جون 2017 00:30

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے شاہ سیداں کے رہائشی احمد بٹ کی تین سالہ بیٹی آمنہ بٹ کے جگر کی پیوند کاری کیلئے 40لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک احمد بٹ کو دیتے ہوئے بچی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام ،یوسی چیئرمین محمود الحسن بابر خاں،وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ضیافت علی اعوان، نبیل لون، ناصر شیخ ،محمد فاروق گھمن، خواجہ ٹیپواور عمر سبحانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

دریں اثناں صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ پر کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :