ٹوکیو اولمپک میںروڈ سائیکلنگ کے ایونٹ منعقد کیے جانے کا امکان

پیر 19 جون 2017 11:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) جاپان میں 2020 ٹوکیو اولمپک میںروڈ سائیکلنگ کے ایونٹ منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو گیمز کے منتظمین کہا کہنا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے دوران روڈ سائیکلنگ کے ایونٹس بھی کرائے جاسکتے ہیں۔ان ایونٹس کو منعقدکرانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سائیکلنگ کی بین الاقوامی یونین نے ایسے علاقے میں ایونٹ کرانے پر زور دیا تھا، جہاں خوبصورت قدرتی مناظر اور گہرے نشیب و فراز ہوں۔منتظیمن کا کہنا ہے کہ کوہِ فوجی کے نزدیک ایک ممکنہ روٹ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے حال ہی میں سائیکلنگ کی بین الاقوامی یونین کے حکام کے ساتھ یاماناشی کے علاقے میں اس روٹ کا معائنہ بھی کیا ہے اور روٹ کے بارے میں اچھی رائے ظاہر کی ہے تاہم یاماناشی کے علاقے کے حوالے سے باضابطہ فیصلہ اگلے سال فروری تک کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :