اگر گولن حملے کے اقدام میں شامل تھا تو سی آئی اے کا اس سے بے خبر ہونا ناممکن ہے،پیوٹن

پیر 19 جون 2017 12:41

اگر گولن حملے کے اقدام میں شامل تھا تو سی آئی اے کا اس سے بے خبر ہونا ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکہ کے معروف ڈائریکٹر اولیور سٹون کے تیار کردہ 4 حصوں پر مشتمل "پیوٹن کے انٹرویوز" نامی دستاویزی پروگرام میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے بارے میں بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے میرے ساتھ ، حملے کے اقدام میں امریکہ کا ہاتھ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ،کوئی بات نہیں کی۔

پیوٹن نے کہا کہ اگرچہ اس بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں لیکن اگر فیتو دہشت گرد تنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گولن کا حملے کے اقدام میں شامل ہونا درست ہے تو امریکہ کی خفیہ ایجنسی کا اس سے باخبر نہ ہونا ناممکن ہے۔ترکی کے ضلع آدانا کی انجیرلک ائیر بیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوٹن نے کہاکہ امریکی فوجیوں ، انجیرلک ائیر بیس پر متعین اور حملے کے اقدام میں شرکت کرنے والے فوجیوں کا ایک حصہ بھی وہاں موجود تھا۔