پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے، پرویز مشرف

بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھ کر کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہیے ، شرمندگی سے بچنے کیلئے ا پنی لیاقت اور اہلیت کے مطابق بات کرے، سرفراز کی قیادت میں پوری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سرفراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر سید پرویز مشرف کی چیمپیئن ٹرافی جیتنے پر قوم کو مبارکباد پیش

پیر 19 جون 2017 12:47

پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے چیمپیئن ٹرافی جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیشکرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کی قیادت میں پوری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سرفراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہیئے، شرمندگی سے بچنے کیلئے اسے ا پنی لیاقت اور اہلیت کے مطابق بات کرے، پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا قو م کا سر فخر سے بلند کرنے پر ہر پاکستانی اپنی ٹیم کا شکرگزار ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ بھارت کو چاہیئے کہ اپنی لیاقت اور اہلیت کے مطابق بات کرے تا کہ شکست کی شرمندگی سے بچ سکے۔ کسی دوسری قوم کو اپنے سے کمتر نہیں سمجھنا چاہیئے۔ بھارت بڑا ملک ہونے پر تکبر میں مبتلا رہتا ہے۔ بھارت اپنے سے چھوٹے ممالک کو کمتر سمجھتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے۔