قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ روواں سال اگست میں کھیلی جائے گی،رانا سرور

پیر 19 جون 2017 12:58

قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ روواں سال اگست میں کھیلی جائے گی،رانا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹرڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ روواں سال اگست میں لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ 2 سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی اور یہ چیمپئن شپ ایشین سٹائل پر کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :