برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء،مذاکرات شروع ہوگئے

مذاکرات کار چاہتے ہیں کہ بات چیت کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے،غیرملکی میڈیا

پیر 19 جون 2017 13:17

برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء،مذاکرات شروع ہوگئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلاء کے موضوع پر کرائے گئے ریفرنڈم کے تقریباً ایک سال بعد بریگزٹ مذاکرات شروع ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران مارچ 2019ء تک برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین معاہدوں اور مستقبل کے دیگر اہم معاملات پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس بات چیت میں یورپی یونین کی جانب سے میشل بارنیئر اور برطانیہ کی طرف سے بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس شرکت کر رہے ہیں۔مذاکرات کار چاہتے ہیں کہ بات چیت کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے۔