تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں دھماکہ پانچ فوجی ہلاک

چارزخمی اسپتال منتقل،حملہ آوروں کی شناخت اور تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کردی گئی

پیر 19 جون 2017 15:37

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں دھماکہ پانچ فوجی ہلاک
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بم دھماکے کے باعث پانچ فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ پاتانی میں حملہ آوروں نے بم حملہ کیا جسکے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :