Live Updates

توہین عدالت کیس میں عمران خان نے پیر کو بھی الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرایا ، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے 4 جولائی تک کی مہلت دیدی

پیر 19 جون 2017 16:03

توہین عدالت کیس میں عمران خان نے پیر کو بھی الیکشن کمیشن میں جواب جمع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیر کو بھی الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرایا ، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے 4 جولائی تک کی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری کی جگہ شاہد گوندل پیش ہوئے اور عدالت سے ایک بار پھر مزید مہلت کی استدعا کی۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کراچی میں ہیں، واپسی پر مشاورت کے بعد جواب داخل کرا دیا جائے گا جس پر الیکشن کمیشن نے 4 جولائی تک کا وقت دیدیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات