جمشید دستی کے خلاف بھتہ وصولی کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ

پانی چوری کے مقدمے کے سماعت 23جون تک ملتوی

پیر 19 جون 2017 16:36

جمشید دستی کے خلاف بھتہ وصولی کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رُکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف بھتہ وصولی کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ پانی چوری کے مقدمے کے سماعت 23جون تک ملتوی کردی مظفر گڑھ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیر کو جمشید دستی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تو دلائل سننے کے بعد عدالت کے جج نے ان کے خلاف بھتہ وصولی کے مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور پانی چوری کے مقدمے کی سماعت 23جون بروز جمعرات تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :