کراچی، ایم کیو ایم کے چار کارکنان کو 21 سال قید کی سزا

پیر 19 جون 2017 16:56

کراچی، ایم کیو ایم کے چار کارکنان کو 21 سال قید کی سزا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے چار کارکنان کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 21 سال قید کی سزا سناء دی ہے ہے۔پیرکو انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان یعقوب، ذوالقرنین، حیدر اور عمران کو جیل دھماکا خیزمواد اوراسلحہ ایکٹ کے کیس میں 21، 21 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں ملرمان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، مقدمے کا فیصلہ دہشت گردی کے پیش نظرانسداد دہشت گردی جیل کمپلیکس میں سنایا گیا۔واضح رہے مذکورہ ملزمان کوسی ٹی ڈی نے 2016 میں ایف بی ایریا سے گرفتارکیا گیا تھا اور مجرموں سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا تھا۔خیال رہے ملزمان خطرناک مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور قتل و غارت گری سمیت بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی جن کے مقدمات کی سماعت سخت سیکیورٹی میں جیل کمپلیکس میں ہی کی گئی تھی۔