مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 7 جولائی کو لاہور میں طلب کر لیا

پیر 19 جون 2017 18:16

مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 7 جولائی کو لاہور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 7 جولائی کوصوبائی دارلحکومت لاہور میں طلب کر لیا ،پانامہ کیس کے معاملہ پر پیداشدہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گامولانا فضل الرحمن اس بارے میں جنرل کونسل کے اراکین کو اعتمادمیں لیں گے حکمران جماعت اور اتحادیوں کے تعلقات کار،دینی جماعتوں کے متوقع وسیع تر اتحاد کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا اس ضمن میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری رپورٹ پیش کریں گے ،پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کی رپورٹ پر اہم فیصلے اور آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :