حکومت ہمیشہ کی طرح اب بھی پختونوں سے زیادتی پے زیادتی کر رہی ہے ،کئی بار جھوٹے وعدے کرنے کے باوجود فاٹا کے عوام کو اُنکا حق نہیں دیا جا رہا ہے جو یہاں کے رہنے والے کیساتھ نا انصافی ہے

مشیر امیر جماعت اسلامی پاکستان خیبر پختونخواہ انتخاب خان چمکنی کا بیان

پیر 19 جون 2017 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) مشیر برائے امیر جماعت اسلامی پاکستان و چیئر مین مشاورتی کونسل خیبر پختونخواہ انتخاب خان چمکنی نے کہاہے کہ مرکزی حکومت ہمیشہ کی طرح اب بھی پختونوں سے زیادتی پے زیادتی کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ کئی بار جھوٹے وعدے اور سیاسی بیانات دینے کے باوجود فاٹا کے عوام کو اُنکا حق نہیں دیا جا رہا ہے جو کہ یہاں کے رہنے والے عوام کیساتھ نا انصافی ہیں۔

بروز پیر اپنے ایک بیان میں انتخاب خان چمکنی کا بیان نے کہاکہ 1947میں پاکستان بنتے وقت میں صوبے کے عوام اور فاٹا محب وطن اور بہادر پاکستانیوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا اور پاکستان بننے کیلئے خون کی قربانیاں دی جس سے آج ہم خودمختیار ، آزاد ، مملکت خداداسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہ رہے ہیں، یہاں تک کے پاکستان کے اِن 70سالوں میں کسی بھی جماعت نے اس صوبے کے عوام کو وزیر اعظم نہیں دیا اور ملک کی باقی تینوں صوبوں سے وزیر اعظم منتخب ہو ئے لیکن اس صوبے کو اسکے باوجود کے اس صوبے کے عوام نے لاتعداد قربانیاں دی ۔

(جاری ہے)

روس اور امریکہ جیسے سُپر پاور کیساتھ باڈرز پے اور صوبے میں پھیلائی ہوئی دہشتگردی کا مقابلہ کیا ۔ جو کسی بھی سیاسی جماعت جو اب ایک خاندانی وراثت بن چکی ہے اس صوبے سے وزیر اعظم کے اُمیدوار تک نامزد نہیں کیا۔جس سے اس صوبے کے عوام کیساتھ نا انصافی کی جارہی ہے۔جماعت اسلامی کو اگر کھبی موقع ملا تو وہ وزیر اعظم اس صوبے سے منتخب کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر ے گی۔