آزاد کشمیر حکومت بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق پیش کرنے میں ناکام رہی ، دیوان غلام محی الدین

لفاظ کا گورک دھندہ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتا، پنشنرز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ، ممبر قانون ساز اسمبلی

پیر 19 جون 2017 18:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وزیر حکومت ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بجٹ کو عوامی امنگوں کے مطابق پیش کر نے میں بری طرح ناکام رہی ہے الفاظ کا گورک دھندہ عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتا، پنشنرز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا ااطہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو علم ہو چکا ہے کہ جے آئی ٹی کے سوالات و جوابات میں بری طرح پھنس چکے ہیں اب ان کا ٹھکانہ بمعہ اہل و عیال ایک با ر پھر سعودی عرب ہی ہوگا ، جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے قبل ہی خود ہی اقتدار چھوڑ کر راہ فرار اختیار کریں گے مگر تحریک انصاف ان کا ہر جگہ پیچھا کرے گی اور لوٹی گئی قومی دولت واپس حاصل کر کے ریاست کی تعمیر و ترقی اور قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صحیح معنوں میں ایک کشمیری لیڈر ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے، 21 جون کو دارلحکومت میں اہم اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :