طوفان و بادوباراں سے 500 کے وی گُدو- ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کے 9 ٹاورز گر گئے، این ٹی ڈی سی ترجمان

پیر 19 جون 2017 18:38

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) شدید طوفان و بارش سے راجن پور کے علاقے میں 500 کے وی گُدو- ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کے 9 ٹاورز گر گئے۔ ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کو متبادل ذرائع سے بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ٹاورز گُدو سے 20 کلومیٹر انڈس پمپ کے میدانی علاقے میں شدید بارش اور طوفان سے گرے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے پہاڑوں سے بارش کے پانی کا سلسلہ میدانی علاقے میں داخل ہونے سے آمدورفت میں دقت کا سامنا ہے۔ جنرل منیجر (ایسٹ مینجمنٹ) اور چیف انجینئر جی ایس او ملتان کی نگرانی میں این ٹی ڈی سی ٹیموں اور کنٹریکٹرز کو موبلائز اور بحالی کا کام شروع کر دیاگیا ہے تاہم انجینئرز کو افرادی قوت اور میٹریل کو متاثرہ سائٹ پر پہنچانے میں دشواری اور مشکلات کا پیش آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :