نواحی گائوں بجنہ میں شادی شدہ خاتون گھر کے اندر قتل

پیر 19 جون 2017 18:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) مانسہرہ کے نواحی گائوں بجنہ میں شادی شدہ خاتون کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا، تھانہ بفہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، مقتول کو چھاتی اور ٹانگ میں دو گولیاں لگی۔ ایس ایچ او شفیق الرحمٰن اور اے ایس آئی اسرار حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ درمیانی شب بفہ کے مضافاتی علاقہ بجنہ میں گھر کے اندر موجود خاتون کو گولیاں ماری گئیں جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

مقتول مسماة (ک) کے شوہر غلام صابر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات نماز عشاء کیلئے وہ مسجد گیا ہوا تھا، اس دوران گھر میں اس کی بیوی اور دو بچے موجود تھے، رات 11 بجے کے قریب اس کی بیوی کو ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں دو گولیاں آ لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ عورت کو فوری طور پر کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں اسے ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ مانسہرہ ہسپتال چوکی کے انچارج کے مراسلہ پر تھانہ بفہ نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :