آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کا اجلاس، صوبائی حکومت سے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا مطالبہ

پیر 19 جون 2017 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کا اجلاس ضلعی صدر سردار محمد عارف کی زیر نگرانی پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں تمام این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی ہونے والے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک تمام کیڈرز کے اساتذہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام ایڈہاک اساتذہ کو فی الفور مستقل کر کے اپنا وعدہ ایفا کر کے اساتذہ کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرے بصورت دیگر این ٹی ایس ٹیچرز انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈہاک اساتذہ کو مستقبل کرنا ان کا بنیادی حق ہے، ہم اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، صوبائی حکومت اپنا وعدہ ایفا کرے، وہ کیوں اپنے وعدوں سے منحرف ہو چکے ہیں، آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ایڈہاک ٹیچرز کے مستقبل ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :