عیدالفطر قریب آنے پر ایبٹ آباد میں سینکڑوں س پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے ڈال دیئے

پیر 19 جون 2017 18:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) عیدالفطر قریب آنے پر ایبٹ آباد میں سینکڑوں کی تعداد میں پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے ڈال دیئے، یہ لوگ مختلف حیلے بہانوں سے لوگوں سے صدقات، خیرات، زکوٰة اور فطرانے کی رقوم وصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مکروہ دھندے میں شیر خوار اور نومولود بچوں کا بھی استعمال کئے جانے لگا ہے۔ تین شفٹوں میں بھکاری بھیک مانگ رہے ہیں۔ صبح کے وقت خواتین اور بچیاں افطاری سے دو گھنٹے پہلے معذور افراد اور افطاری کے بعد ضعیف العمر خواتین اور مرد بھیک مانگتے نظر آتے ہیں، اسی طرح ہسپتالوں، مساجد، بازاروں اور گھروں پر بھی دستک دیکر بھیک وصول کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :