نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا کی فیورٹ کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ، محمد سعید شیخ

نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ، اپنے وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں،صدر چیمبر آف کامرس انجینئر محمد سعید شیخ اور دیگرعہدیداروں کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 19 جون 2017 19:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ عہدیداروں اور ایگزیکٹو ممبران نے چمپئن ٹرافی کا فائنل جیتنے پر پاکستان کرکٹ کو مبارکباد اس شاندار کامیابی پر پوری دنیا میں پاکستانیوں کے عزت و وقار میں اضافہ ہو اہے دنیا بھر میں انڈیا نے اپنی عددی برتری کی طرف سے پاکستان کو دبا کر رکھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا کی فیورٹ کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے وہ بروز پیر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ وہ اپنے وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دینے کو بھی تیار ہیں انہوں نے کھیل کے میدان سے پاکستان کو نکالنے کیلئے کی جانیوالی سازشوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ چند سال قبل قذافی سٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والی فائرنگ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی تھی انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے تو انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی ایک نمبر ٹیم ہے اور دنیا کی کسی بھی اچھی سے اچھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔