پی ٹی آئی کرپشن کے الزامات میں نکالے گئے سرکاری ملازمین کی باقیات کی انجمن اور سیاسی بھگوڑوں کا لنڈا بازار ہے، عمران خان پہلے اپنے والد کے حوالے سے وضاحت کرے اور پھر اپنے دائیں بائیں کھڑے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے حوالے سے بھی قوم کو بتائیں کہ ان دونوں کے والد صاحبان کو ملازمتوں سے کیوں برطرف کر دیا گیا تھا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنیکاعمران خان کی آصف زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل
پیر 19 جون 2017 19:40
(جاری ہے)
سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی جن افراد کو گود لے رہی ہے ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ عمران خان کے قول و فعل میں زمین و آسمان کا تضاد ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ دھاندلی کرنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے دوسری طرف انتخابی دھاندلی کے الزام میں سپریم کورٹ کی طرف سے فارغ کئے جانے والے عرفان مروت کے پاس حاضری دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کی باقیات کی انجمن جھوٹے دعووں اور پرفریب نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ ان کے والد اکرام اللہ نیازی، جہانگیر ترین کے والد اللہ نواز ترین اور اسد عمر کے والدجنرل عمر کو سرکاری ملازمتوں سے کن الزامات کے تحت فارغ کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.