لاہور ہائیکورٹ نے 22 سالہ طالبہ پر حملے کے مقدمے کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 19 جون 2017 19:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے 22 سالہ طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کے مقدمے کی روزانہ سماعت رکوانے کیلئے ملزم کی طرف سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ملزم شاہ حسین کی اپیل پر سماعت کی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے مقدمہ پر لیے گئے انتظامی نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ روزانہ سماعت سے ملزم کے حقوق سلب ہونگے اس لیے اپیل پر دیگر مقدمات کی طرح معمول کے مطابق کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔