قانون کی 22 سالہ طالبہ پر قاتلانہ حملے کے مزید گواہوں کو 20 جون کو طلب کر لیا

پیر 19 جون 2017 19:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) لاہور کی مقامی عدالت نے قانون کی 22 سالہ طالبہ پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں مزید گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے بیس جون کو طلب کر لیا ہے ۔ کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے مقدمہ کارروائی شروع کی تو متاثرہ لڑکی خدیجہ صدیقی اپنی سات سالہ بہن کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے پر مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ملزم طالب علم اور وکیل کے بیٹے شاہ حسین پر لڑکی کو حملہ کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ حملے کے نتیجے میں طالبہ کو خنجر کے 23 نشانات آئے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ پر روزانہ کی بنیاد پر30 دنوں میں کارروائی مکمل کرنے کاحکم دیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ پر مزید کارروائی آج 20 جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :