دھرنا سیاست کرنیوالوں کی سازشیں حکومت کو انقلابی اقدامات سے نہیں روک سکتیں،مرتضیٰ جاوید عباسی

وزیراعظم کی مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث بیرون ممالک سے سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سے لاکھوں مستحق لوگوں کو علاج کی مفت سہولت میسر آرہی ہے،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںمکمل ہونے سے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائیگا ہزارہ موٹروے مکمل ہونے کے بعدہزارہ کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آنے کیساتھ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب

پیر 19 جون 2017 21:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست کرنیوالوں کی سازشیں حکومت کو انقلابی اقدامات سے نہیں روک سکتیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کی مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث بیرون ممالک سے سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،پاک چائنہ اقتصادی راہداری معاشی انقلاب کا بڑا منصوبہ ہے ،،وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سے لاکھوں مستحق لوگوں کو علاج کی مفت سہولت میسر آرہی ہے،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجن کے مکمل ہونے کے بعد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائیگا،ہزارہ موٹروے مکمل ہونے کے بعدہزارہ کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آنے کیساتھ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ موجوہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے جوعرصہ سے دہشت گرد ی کی آگ میں جل رہا تھا جس سے ہزاروں قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے متعدد منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجن کے مکمل ہونے کے بعد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 18ترمیم کے بعد متعدد اختیارات صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوچکے ہیں جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایبٹ آباد میں بائی پاس نہ ہونے کے باعث سینکڑوں لوگ علاج کے سہولت نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔گزشتہ ایک سال کے دوران سفر ی سہولیات نہ ہونے کے باعث حویلیاں سے ایبٹ آباد آتے ہوئی32قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

ایبٹ آباد کے دو صوبائی وزراء نے بائی پاس منصوبے کی این اوسی میں بڑی رکاوٹ بنے رہے۔ہزارہ موٹروے جو وزیراعظم کا ہزارہ کے عوام کو تحفہ ہے کے مکمل ہونے کے بعد جہاں ہزارہ کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسرآئیں گے وہاں ہمارے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صحت اورتعلیم کا شعبہ این جی اوز کے حوالہ کرکے تباہ کردیا ہے۔

سابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے بنائے جانے والے 11سی کیٹیگریزکے ہسپتالوں میں چار سال میں سٹاف اورمشنری بھی فراہم نہیں کی جاسکی ہے جن میں دو آر ایچ سی تحصیل حویلیاں میں38کروڑ روپے کی لاگت سے ان عمارتیں مکمل تھیں جبکہ صوبہ میں دیگر آرایچ سیز کی عمارتیں بھی مکمل ہونے کے باوجود سٹاف کی تعیناتی نہ ہونا صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔تقریب میں وزیرمملکت برائے ہیلتھ سروسزریگولیشنزاینڈ کوارڈنیشن سائرہ افضل تارڈ، اراکین صوبائی اسمبلی سردار فرید،رقعیہ حناء،آمنہ سردار،سابق صوبائی وزیر محمد ایوب آفریدی،سابق ممبران صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون،سردار شمعون یار خان،ممبران ضلع وتحصیل کونسل ا ورپارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔