Live Updates

پی ایس 114 ضمنی انتخابات، عمران خان جلسہ نہیں جلسی کر سکے،جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی

پی ٹی آئی نے مزدوروں کو 1500 دیہاڑی اور لوگوں کو راشن اور زکوٰة کے نام پر جمع کیا اتنی محنت کرنے کے باوجود حلقہ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

پیر 19 جون 2017 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے پی ایس 114کے انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جلسے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جلسی قرار دے دیا۔عمران خان نے کراچی کی سطح پر جب بھی جلسہ کیا تو کراچی کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا اور ان کی تمام کوششوں کے باوجود ایک جلسی تک ہی محدود رہے۔

وقار مہدی کا کہنا تھا پی ایس 114کے الیکشن میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے محض مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو لوگوں کو جھوٹے خواب دیکھا کر بے قوف بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پی ایس 114میں انتخابی جلسی کے لئے مزدوروں کو 1500 دیہاڑی اور لوگوں کو راشن اور زکوٰة کے نام پر جمع کر کے ان کے شناختی کارڈ کی کاپیاں لی گئیں اور اتنی محنت کرنے کے باوجود پی ایس 114کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے کا حلیہ تو بدلا نہیں اور نہ آج تک وہاں احتساب کمشنر لگا سکے اور آج بھی ان کے وزیر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مظلوم عوام پر ظلم ڈھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی ایس 114میں جس طرح پیسوں کے ذریعے ووٹ خریدنے کی کوشش کررہی ہے 9جولائی کو انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات