نواب اسلم رئیسانی کی وڈھ میں سردار عطاء اللہ مینگل اور اختر مینگل کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت

پیر 19 جون 2017 21:13

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) چیف آف ساراوان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب محمد اسلم رئیسانی نے وڈھ میں سردار عطاء اللہ مینگل اور اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات بلوچستان میں سیاسی وقبائلی شخصیات کے خلاف گھنائونے سازش ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل اور سردار اختر جان مینگل صوبے کی سیاسی وقبائلی شخصیات ہے گزشتہ دنوں وڈھ میں ان کے رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا جو قابل مذمت عمل ہے اس طرح کے واقعات کسی بھی معاشرے قابل قبول نہیں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کر کے قرار واقعی کی سزا دیں ۔