وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ،وزیر مواصلات امدادپتافی سمیت متعدد وزراء کا منزل پمپ فلائی اوور کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 19 جون 2017 21:41

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ،وزیر مواصلات امدادپتافی سمیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ،محنت وٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ ،صوبائی وزیر مواصلات امداد پتافی ،صوبائی وزیر دیہی ترقی فیاض بٹ ،اور صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کے ہمراہ پیر کی سہ پہر منزل پمپ فلائی اور کے افتتاح کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے گئے اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری بلدیات نیاز سومرو نے منصوبے کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہی دی کہ 553ملین روپے کی لاگت اور شبانہ روز محنت سے وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی دلچسپی کے تحت یہ منصوبہ 90دن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے عوامی فلاحی پروگرام کے لئے شروع کیا گیا جو کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کی کڑی ہے اور ایسے دیگر منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں جن میں کراچی یونیورسٹی سے صفورہ چورنگی اور صفورہ چورنگی سے کرن اسپتال تک روڈ کی تعمیر وتزئین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر مواصلات امدادپتافی نے فلائی اوور کا دورہ بھی کیا اور تعمیر اتی کام کے بارے میں اور ان کے معیار کے بارے میں معلومات لیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کراچی کی ترقی اولین مقاصد میں شامل ہے اور آئندہ بھی ایسے ترقیاتی منصوبے جاری اور مکمل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :