مو جودہ بجٹ عوام دوست اور تا ریخی بجٹ بنا کر وزیر اعلیٰ نے ایک نئی مثا ل قا ئم کر دی ہے، رکن صو با ئی اسمبلی میر غلا م دستگیر با دینی کی ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو

ْ

پیر 19 جون 2017 21:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر خا ن بادینی نے کہا ہے کہ عوام دوست اور تا ریخی بجٹ بنا کر وزیر اعلیٰ نے ایک نئی مثا ل قا ئم کردی ہے، صو بے میں ترقی وخو شحالی کے نئے دورکا آ غا ز ہو چکا ہے، صوبے کے عوام آج کے امن واما ن کی بحالی پر صو با ئی حکو مت پر مکمل اعتماد کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) اپنا سفر جا ری رکھے گی، اپنی کا رگر دگی بد ولت مسلم لیگ ایک با ر پھر اقتدار میں آئے گی اور عوامی خد مت کا سفر جا ری رکھے گی، بجٹ عوام کے خو اہشوں کے عین مطا بق ہیں، وزیر اعلی بلو چستان نو اب ثنا ء اللہ خا ن زہر ی کی کا وشو ں سے وفا ق کی خصو صی تو جہ کے با عث بلو چستان ترقی وخو شحالی کی جا نب گا مزن ہے، لوگو ںکے احساس محرومیو ں اور پسما ند گی کا ہر ممکن خا تمہ ہو اہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے’’ اے پی پی‘‘ سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا وژن عوام کے خدمت ہے، وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے بلوچستان سے مسا ئل کا خا تمہ کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے، عوام کاسب با غ دکھا نے کا وقت گز ر گیا ہے، لو گ اپنے مسا ئل کا خا تمہ چا ہیتے ہیں جس میں تعلیم صحت وصا ف پا نی کی فر اہمی، بلو چستان بھر میں سڑ کو ں کا جال بچھا نا، چھو ٹے بڑ ے ڈیمو ں کوبنانے کے لیے فنڈ ز مختص کر نا، زرعی شعبہ میں انقلابی تبد یلی لا نا، بلوچستان بھر میں بے روزگاری کی خا تمہ کیلئے روز گا رکے مو اقع فر اہم کر نے کے سا تھ تما م انسا نی بنیادی سہولیا ت فراہمی کے فنذ ز کا مختص کئے گئے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ و زیر اعظم ں محمد نو از شریف اور وزیر اعلی بلو چستان نو اب ثنا ء اللہ زہر ی کی خصو صی دلچسپی ہے جس کی وجہ سے بلو چستان میں تعمیر اتی و تر قیا تی کا م عملی طو ر پر ہو رہے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی، پاک چین باہمی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نو شکی کی تر قی میر ی اولین تر جہی ہے، گلی گلی میں کروڑوں روپے کے تر قیاتی کام ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :